ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ ہمارے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے‘شہزاد سعید

بدھ 8 دسمبر 2021 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ ہمارے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،عام اور خاص کیلئے انصاف کے الگ الگ پیمانوں نے ہمیں تماشا بنایا،غور کرنا ہو گا کہ عدلیہ اور پولیس پر ہی کرپٹ ترین کی چھاپ کیوں لگی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 66فیصد عوام کا احتساب پر عدم اعتماد نظام انصاف کی گراوٹ ظاہر کرتا ہے شہزاد سعید چیمہ نے مزید کہا کہ ،قومی اور انفرادی سطح پر دوھرے معیار کو ختم کرنا ہو گا،اگر،مگر،اور نظریہ ضرورت کی بجائے میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہو گا ،چیف جسٹس آف پاکستان اوراعلی پولیس حکام سر جوڑ کر بیٹھیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں