متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا12دسمبر سے سادہ روٹی کی قیمت 2،نان کی قیمت3روپے بڑھا نے کا اعلان

گرام کی روٹی12روپے،120گرام نان کی قیمت18روپے ہو گی، حکومت قیمت بر قرار رکھنا چاہتی ہے تو ریلیف دے

بدھ 8 دسمبر 2021 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے 12دسمبر سے سادہ روٹی کی قیمت 2اور اور نان کی قیمت3روپے بڑھا نے کا اعلان کر دیا۔ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے بعد صدر آفتاب گل نے دیگر عہدیدارو کے ہمراہ میڈیا کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فائن میدہ اور آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مہنگی ایل پی جی او رلکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

ان وجوہات کی بناء پر روٹی اور نان موجودہ قیمتوںپر فروخت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ12دسمبر سے 120گرام نان کی قیمت18روپے اور 100گرام سادہ روٹی کی قیمت12روپے کرنے جارہے ہیں، جونان اور روٹی کا وزن کم رکھے گا وہ ہم میں سے نہیںہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت برقرار رہے تو حکومت ہمیں ریلیف فراہم کرے۔ موجودہ حالا ت کی وجہ سے تندور والے سب مقروض ہوچکے ہیں۔ڈی سی آفس فائن کی قیمت کو کنٹرول نہیں کرتا،ضلعی انتظامیہ ریلیف دے تو ہم روٹی اور نان کی قیم تنہیں بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں