ستوکتلہ ،ماں نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کرنے کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) ستوکتلہ کے علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا ، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کرنے کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ احمد نگر کی رہائشی46سالہ شازیہ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طو رپر پستول سے فائر مار کر قتل کرنے کے بعد اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق ماں او ربیٹی کی لاشیں صوفے پر پائیں گئیں اور پاس تیس بور پستول پڑا ہوا تھا۔ بظاہر خاتون نے بیٹی کو گولی مارنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تاہم تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں