احتساب عدالت ،ْ بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) احتساب عدالت نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ملزمان محمد عالم خلجی، محمد اعظم عالم اور محمد آصف عالم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا عدالت میں پراسکیوٹر کی رخصت کے باعث کاروائی نہ ہو سکی عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا عدالت نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی ملزمان کو جیل حکام نے احتساب عدالت میں پیش کیا احتساب عدالت کے جج سجاد علی اعوان سماعت کی نیب کی جانب سے بن عالم ہاؤسنگ سکینڈل کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے ملزمان پر پلاٹوں کی جعلی فائلز فروخت کرنے کا الزام عائد ہے نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے لوگوں سے پیسے لینے کے باوجود انہیں مالکانہ حقوق فراہم نہ کیے ملزمان نے غیر قانونی سوسائٹی کے نام سے فارم بیچے، نیب ریفرنس جبکہ ملزمان کے پاس زمین موجود نہیں تھی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں