لاہور ،ْ غیر قانونی آئل ڈپو پر چھاپے مارنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

بدھ 8 دسمبر 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے غیر قانونی آئل ڈپو پر چھاپے مارنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آئل ڈپو پر غیر قانونی چھاپے نہیں مارے گی پولیس کی جانب سے درخواست گزاروں پر درج مقدمات قانون کی روشنی میں نمٹائے جائیں تھانہ لاری اڈا پولیس کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا ایڈیشنل آئی جی کے بیان کے مطابق درخواست گزار کے خلاف کھلا آئل فروحت کرنے کی کئی مقدمات درج ہیں۔

درخواست گذار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مقدمات مختلف دفعات کے تحت شہریوں نے رجسٹرڈ کروائے گئے پولیس غیر قانونی طور پر چھاپے مار کر ہراساں کررہی ہے عدالت پولیس کو غیر قانونی چھاپے مارنے سے روکنے کا حکم دی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں