بلدیاتی اداروں کی معطلی ،ْ درخواستوں پر سماعت پر تحریری فیصلہ جاری

بدھ 8 دسمبر 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی معطلی کے 24 ماہ کو معیاد میں شامل کرنے کی درخواستوں پر سماعت پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا فاضل عدالت نے متفرق درخواستوں پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوے فریقین سے جواب طلب کرلیا عدالت نے وکلا کو بحث کے لیے تیاری کرکے آنے کی ہدایت کر دی وکیل درکواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ عدالت درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مدت پوری کرنے کی اجازت دے نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور شیڈول روکا جائے موجودہ بلدیات اداروں کی آئینی مدت پوری ہونے تک برخاست کرنے سے روکا جائے فاضل عدالت نے کیس پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ جمہوریت کے تصور کو آج تک کسی نے آئین کے تحت دیکھا ہی جمہوریت کے لیے عوام کا اعتماد ہونا ضروری ہے جسٹس جواد حسن نے سابق مئیر مبشر جاوید اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گذاروں نے بتایا کہ عوامی نمائندوں کا مدت مکمل کرنا لازمی ہے بلدیاتی ادارے 24 ماہ معطل رہے عدالت بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں 24 ماہ اضافہ کری

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں