ڈرگ کورٹ نے پیناڈول کی قلت کے حوالے سے کیس کی سماعت

بدھ 8 دسمبر 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ڈرگ کورٹ نے پیناڈول کی قلت کے حوالے سے کیس کی سماعت میں اسٹنٹ ڈایکٹر لیگل شاہ رخ علی نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی ڈرگ کورٹ کے چیئرمین رانا نوید نے کیس پر سماعت کی۔فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ پیناڈول بنانے والی تمام کمپنیوں کی لسٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی پیناڈول کی قلت کیوں پیدا ہوئی ادویات بنانے والے خام مال مہنگا ہونے پر کمپنیوں نے پیناڈول نہیں بنائی اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل یہ کونسا قانون ہیں کہ خام مال مہنگا ہونے پر ادویات نہیں بنائی خام مال مہنگا ہو تو کیا کمپنیاں نے ادویات بنانا چھوڑ دے فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کو کہا کہ آپ نے ذمہ داروں کے خلاف کیا کاروائی کی پیناڈول کی مارکیٹ میں قلت کا ذمہ دار کون ہے عدالت نے ایڈیشنل ڈایکٹر ڈیپ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا عدالت نے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

رواں سال تین کڑور پیناڈول شارٹ ہوئی عدالت نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ مارکیت میں پیناڈول نہیں مل رہی اور ڈینگی کے باعث پیناڈول شاٹ ہیں ڈاکٹر مریضوں کے لیے ڈینگی بخار میں پیناڈول لینے کا استعمال کا کہتے ہیں عدالت میں نجی کمپنی کی جانب سے رپورٹ بھی جمع کروائی گئی ایڈیشنل ڈایکٹر کے مطابق جے ایس کے کمپنی کو دو کڑور سے زائد خام مال دیا گیا رواں سال چار کڑوروں سے زائد پیناڈول بنائی جانی تھی جبکہ کمپنی نے ایک کڑور 76 لاکھ پیناڈول بنائی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں