پرائیویٹ کالج کے سٹوڈنٹس کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے پر عبوری حکم جاری

بدھ 8 دسمبر 2021 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایچ وی ڈپلومہ کے پرائیویٹ کالج کے سٹوڈنٹس کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کردیاعدالت نے رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل کے اختیارات استعمال کرنیوالی ڈپٹی رجسٹرار فوزیہ مشتاق سے جواب طلب کرلیاعدالت نے درخواست پر رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے عدالت نے ہائیکورٹ آفس کو اسی نوعیت کی درخواستیں سماعت کیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کرنے کا حکم دیدیاعدالت تمام درخواستیں جسٹس جواد حسن کے روبرو سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیدیاجسٹس مزمل اختر شبیر نے پنجاب کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز فیصل آباد کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار ادارہ پاکستان نرسنگ کونسل کے قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہے ایل ایچ وی ڈپلومہ کے سٹوڈنٹس کو معیار پر پورا اترنے کے باوجود رولنمبر سلپس جاری نہیں کی گئی پاکستان نرسنگ کونسل انتظامیہ نے رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کیے ڈپٹی رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل کے غیر قانونی اختیارات ڈپٹی رجسٹرار فوزیہ مشتاق کررہی ہیں فوزیہ مشتاق رجسٹرار کے اختیارات استعمال کرکے غیر قانونی طور پر درخواست گزار کیخلاف کارروائی کررہی ہے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سٹوڈنٹس کو 16 اکتوبر کو منعقد ہونیوالے امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کو سٹوڈنٹس کا امتحان لینے کا حکم دے عدالت ڈپٹی رجسٹرار فوزیہ مشتاق کو رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل کے اختیارات استعمال کرنے سے روکے اور رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل کو سٹوڈنٹس کو رولنمبر سلپس جاری کرنے کا حکم دی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں