وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صد ارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 9واں اجلاس

لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری،تنصیب اورآپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈز کاجائزہ لیاگیا لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری،تنصیب اورآپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈزکی اصولی منظوری

بدھ 8 دسمبر 2021 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صد ارت آج وزیراعلیٰ آفس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 9واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری،تنصیب اورآپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈز کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری،تنصیب اورآپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈزکی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈز کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط اورقانونی پہلوؤں کو مدنظررکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اس ضمن میں قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی موڈ کے دیگر منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے اورضروری امورفی الفور طے کیے جائیں۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے 7ویں اور8ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزرائ ہاشم جواں بخت،اسد کھوکھر،اراکین پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد،خدیجہ عمر،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سابق صدر سیالکوٹ چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری،چیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں