لاہور، روٹی کی قیمت12روپے ،نان کی قیمت 18روپے کر دی گئی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:50

لاہور، روٹی کی قیمت12روپے ،نان کی قیمت 18روپے کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،روٹی کی قیمت 10سے بڑھا کر 12روپے کر دی گئی،نان کی قیمت 15سے بڑھا کر18روپے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی اور نان کے نرخ بڑھان دیے گئے،نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیاجس میں روٹی10 سے 12 نان 15 سے 18 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نان روٹی ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جبکہ اتوار سے نئی قیمتوں کا اطلاق کریں گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں