نوجوان نسل کو معاشرے سے انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، رائو سردار علی خان

نئی نسل کے تعاون سے ہی معاشرے میں جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان میں کمی آ سکتی ہے -طالبات، خواتین کی مدد کیلئے ویمن سیفٹی ایپ اوراینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل بارے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، آئی جی پنجاب ًپنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد انٹرن شپ مکمل کرنے والے پنجاب یونیورسٹی کے 37 طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے

بدھ 8 دسمبر 2021 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس کے تشخص میں مثبت تبدیلی کیلئے نوجوان نسل کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو بڑھا نا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ پنجاب پولیس اور تعلیمی اداروں کے اشتراک سے جاری انٹرن شپ پروگرام کی بدولت جدید تحقیق کے کلچر کو فروغ ملے گا۔ رائو سردار علی خان نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات معاشرے میں پولیس ایمبیسیڈر کے طور پر جائیں گے اور شہریوں کے پولیس کے ساتھ باہمی روابط میں بہتری کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو معاشرے سے انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاکیونکہ نئی نسل کے تعاون سے ہی معاشرے میں جرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان میں کمی آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

رائو سردار علی خان نے کہاکہ طلباء و طالبات اپنے تعلیمی اداروںمیں منشیات کے خلاف پنجاب پولیس کی مہم میں متحرک کردار ادا کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے ویمن سیفٹی ایپ اور اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کے متعلق طالبات آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ خواتین کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں’’ پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام‘‘ کے دوسرے سیشن کی اختتامی تقریب میں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ’’ پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام‘‘ کے دوسرے سیشن میں پنجاب یونیورسٹی کے لاء اور کریمنالوجی ڈیپارٹمنٹس کے 37 طلبا و طالبات شامل تھے جنہیں سنٹرل پولیس کی لیگل ، انویسٹی گیشن ، آئی ٹی اور ٹریننگ برانچز میں 6ہفتے دورانئے پر مشتمل عملی تربیت اور انٹرن شپ مکمل کروائی گئی ہے ۔

اختتامی تقریب میں طلبا و طالبات کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے ۔ آئی جی پنجا ب نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا، دیگر جامعات سے بھی ایم او یو کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرن شپ کے تیسرے سیشن کا آغاز بھی جلد ہوجائے گا۔ دوران تقریب طلبا و طالبات نے انٹرن شپ کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں اوراپنے مشاہدے کی بنیاد پر ورکنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے تجاویز بھی دیں ۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب موجود تھے جبکہ ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور اے آئی جی ٹریننگ سمیت دیگر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>