این اے 133 ضمنی الیکشن، حتمی نتیجہ تیار

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) حلقہ این اے 133 میں ریٹرننگ افسر نے ضمنی الیکشن کا حتمی نتیجہ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ تیار ہو گیا،مسلم لیگ (ن)کی شائستہ پرویز ملک 46 ہزار 811 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار دے دی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ آزاد امیدوار حبیب اللہ 650 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>