یکم جنوری سے پنجاب کے تمام خاندان نجی ، سرکاری ہسپتالوں سی10لاکھ تک علاج کے اہل ہونگے‘ ہمایوں اختر

اپوزیشن کو اقتدارملنا تو دور کی بات انہیں اپنی سیاسی بقاء کے خطرات لا حق ہیں ‘سینئر مرکزی رہنماکی وفد سے گفتگو

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:42

یکم جنوری سے پنجاب کے تمام خاندان نجی ، سرکاری ہسپتالوں سی10لاکھ تک علاج کے اہل ہونگے‘ ہمایوں اختر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے وسائل محدود ہونے کے باوجود ان کا رخ عوام کی جانب موڑاہے ،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق این ای131کی30ہزار سے زائد خاندانوں کوصحت انصاف کارڈ فراہم کی جارہا ہے ،یکم جنوری سے پنجاب کے تمام خاندان منتخب نجی و سرکاری ہسپتالوں سی10لاکھ تک علاج کے اہل ہوں گے، معیشت جیسے جیسے ترقی کرے گی اس کے ثمرات بھی عوام کو منتقل کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این ای131کے دفترمیں پارٹی رہنمائوں اور حلقے کے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوںاخترخان نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں میں صرف ایک مخصوص طبقے کے حقوق کا دفاع کیا گیا جبکہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا اورواضح کہا کہ ہم نے اشرافیہ اور غریب کیلئے الگ الگ قانون اور حقوق کی تفریق کو ختم کرنا ہے ،بے پنا مشکلات اور رکاوٹوںکے باوجودوزیر اعظم عمران خان اپنے عزم کے ساتھ پیشرفت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں اقتدار کے قریب پہنچ جائے گی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی سیاست جس نہج پر پہنچی ہوئی ہے اقتدارتو دور کی بات انہیں اپنی سیاسی بقاء کے خطرات لا حق ہیں اور یہ لوگ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں