جنرل ہسپتال میں ادویات کی قلت کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:42

جنرل ہسپتال میں ادویات کی قلت کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) جنرل ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے سب سے بڑے سرکاری جنرل ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت کا انکشاف ہوا ہے، ادویات کی خریداری کا عمل التواء میں ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں ادویات ناپید ہوئی ہیں،جنرل ہسپتال کی انتظامیہ دو ماہ سے دیگر ہسپتالوں سے ادھار ادویات لے رہی ہے۔مطالبہ ہے کہ جنرل ہسپتال میں ادویات کی قلت کا نوٹس لیا جائے اورادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں