صوبہ بھر کی یونیورسٹیز میں اساتذہ و ملازمین کو ڈسپیرٹی الاونس ملے گا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 18:38

لاہور۔9دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 09 دسمبر2021ء) :صوبہ بھر کی تمام یونیورسٹیز میں اساتذہ و ملازمین کو ڈسپیرٹی الاونس ملے گا،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ  1 سے 19 تک جامعات کے اساتذہ و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب کی جامعات میں گریڈ 1 سے 19 تک کے اساتذہ و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاونس ملے گا۔

(جاری ہے)

اساتذہ و ملازمین کو 2017 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد الاونس ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق معمول سے ہٹ کر اضافی الاونس لینے والے اساتذہ و ملازمین سپیشل الاونس کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ ٹینور ٹریک اور مقررہ تنخواہ وصول کرنے والے سپیشل الاونس نہیں لے سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل الاونس متعلقہ جامعہ کے سینڈیکیٹ و سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہو گا۔سرکاری جامعات سپیشل الاونس کی ادائیگی سے متعلق فنڈز کا انتظام   خود کریں گی جبکہ سپیشل الاونس کی ادائیگی کے لئے جامعات فیسیں نہیں بڑھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں