لاہور ہائیکورٹ ، خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر فریقین سے 14 دسمبر کو جواب طلب

جمعرات 9 دسمبر 2021 18:40

لاہور۔9دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 09 دسمبر2021ء) :لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم ڈاکٹر عبداللہ کی درخواست ضمانت پر فریقین سے 14 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کررکھا ہے، استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں