}حکمران پارٹیوں کے پاس کوئی ایجنڈا اور ڈائریکشن نہیں:الطاف شاہد

غ*ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کے شہریوں سمیت سندھی عوام کوتنہا چھوڑدیا

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

+لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمران پارٹیوں کے پاس کوئی ایجنڈا اور ڈائریکشن نہیں۔پیپلزپارٹی کے قائدین مرکز جبکہ پی ٹی آئی کے عمائدین سندھ میں فرینڈلی اپوزیشن کاکرداراداکررہے ہیں۔پی ڈی ایم کا نام نہاد لاگ مارچ محض پوائنٹ سکورنگ کیلئے ہے لہٰذاء ناکامی اس کامقدر ہوگی ۔

پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال وفاقی اورصوبائی سطح پردوررس اصلاحات کیلئے سنجیدہ اورتعمیری اپوزیشن قائد کاکرداراداکرتے رہیں گے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے سندھ کی متنازعہ مردم شماری تسلیم کرلی ، حکمران جماعت کے اس اقدام نے عوام کوبری طرح مایوس کردیا ۔

(جاری ہے)

پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال نے شہرقائدؒ کے عوام سمیت اہلیان سندھ کے حقوق کاپہرہ دیتے ہوئے متنازعہ مردم شماری سے اظہار بیزاری کیا اوردوبارہ مردم شماری کیلئے بھرپورسٹینڈ لیا لیکن پی ٹی آئی اورایم کیو ایم نے کراچی کے شہریوں سمیت سندھی عوام کوتنہا چھوڑدیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مسلسل رابطے اوران کی خوشی غمی میں شریک ہیں۔شہرقائدؒ سمیت سندھ کی متنازعہ مردم شماری کے ساتھ شفاف الیکشن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں ایوان اقتدار تک رسائی کیلئے دھونس دھاندلی کاسہارا لیا اوردوسروں کے مینڈیٹ پرشب خون مارا۔پی ایس پی اپنے حامی عوام کے زور بازو سے اپنے ووٹ بنک کی حفاظت یقینی بنائے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں