۔پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور کے زیر اہتمام حکومت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے افسران کیلئے ’’ویلیو فارمنی‘‘کا تربیتی کورس

ٰ شرکاء کو تین ایز(3Es )Economically,Efficientily and Effectiveness کے ذریعے سرکاری وسائل کے استعمال کے بارے میں تربیت ۔سرکاری وسائل کے استعمال کے حوالے سے’’ویلیوفارمنی‘‘ کو بہتر بنانے کے لئے جدید سکلز،ٹولزاور تکنیکس کے بارے میں تربیت دی گئی

اتوار 16 جنوری 2022 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور نے حکومت خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے ایگزیکٹو ڈیپارٹمنٹس کے افسران کے لئے ’’ویلیو فارمنی‘‘ تربیتی کورس کا انعقاد کیا-3روزہ تربیتی کورس میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتوں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تربیتی کورس کے دوران شرکاء کو سرکاری وسائل سے خریداری یا خرچ کی گئی رقم کے درست استعمال کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی گئی-کورس کے شرکاء کو تین، ایز(3Es )Economically, Efficientily and Effectiveness کے ذریعے سرکاری محکموں اوراداروںمیں سرکاری وسائل کے استعمال کے بارے میں تربیت دی گئی-کورس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ’’ویلیو فارمنی‘‘ کے جدید اصولوں کو اپنا کر سرکاری وسائل سے خریداری یا خرچ کی گئی رقم کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکتاہے اس سے نہ صرف کارکردگی میں اضافہ ہوتاہے بلکہ سرکاری وسائل کا ضیاع بھی روکا جاسکتا ہے اور کسی بھی خریداری کے حوالے سے رقم کی درست ادائیگی کے ساتھ اچھی سروس کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہی-شرکاء کو سرکاری وسائل کے استعمال میں لاگت کو کم کرنے ، کارکردگی بڑھانے اور مطلوبہ نتائج کے مکمل حصول کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا- شرکاء کو بتایاگیا کہ ’’ویلیوفار منی‘‘ نہ صرف حکومت کے نقطہ نظر سے اہم ہے بلکہ دیگر سٹیک ہولڈرز پارلیمنٹیرین، پی اے سی، ڈونرز، این جی اوز اور عوام کے لئے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے اور اسی لئے ٹیکس دہندگان کی رقم کو 3-Es کو مد نظر رکھ کر خرچ کرنا ضروری ہی-شرکاء کوسرکاری وسائل کے استعمال کے حوالے سے’’ویلیوفارمنی‘‘ کو بہتر بنانے کے لئے جدید پیشہ ورانہ سکلز ،ٹولزاور تکنیکس کے بارے میں تربیت دی گئی-کورس کے دوران ذمہ داریوں،احتساب اور دیگر گورننس کے پیٹرنزکے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں