شدید دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا

مسافر ٹرینیں2سی8گھنٹے سے زائد وقت تک تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پیر 17 جنوری 2022 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) شدید دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا ،گزشتہ روز بھی مسافر ٹرینیں2سی8گھنٹے سے زائد وقت تک تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کراچی ایکسپریس8 گھنٹی20منٹ ،عوام ایکسپریس 6 گھنٹے ،رحمان باباایکسپریس 5 گھنٹی30 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس3 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹی50منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹی30منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 20منٹ ،قراقرم ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس ،تیز گام ،ملتان یکسپریس2،خیبرمیل ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس2گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں