لانگ مارچ فلم چلنے سے پہلے ہی فلاپ ،پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے‘نوید شر یف

پیر 17 جنوری 2022 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ فلم چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی اس لئے پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،عوا م نے تحریک انصا ف کوپانچ برس کیلئے مینڈیٹ دیا نیاپاکستان کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا،اپوزیشن جماعتیں پراپیگنڈا کر کے سیاست چمکانے کے کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ملک میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرتی تو آج اسے عوام کے شدید غصے کا سامنا کرنا نہ پڑتا، اپوزیشن کی سازشو ں سے عوام ان پر بھروسہ کرنے والے نہیں وہ منتخب آئینی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں عوام دشمنی میں ثانی نہیں رکھتیں اور نہ ہی اپنے ادوار اقتدار میں( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوامی خدمت کی اور نہ ہی یہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک و قوم کی خدمت کرتادیکھ سکتی ہیں اپوزیشن حکومت گرانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں