چیف سیکرٹری کافیصل آباد میں بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر برہمی کا اظہار

مین ہول کے ڈھکن چوری ، بیچنے یا خریدنے والے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا‘ کامران علی افضل

پیر 17 جنوری 2022 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ٌچیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے فیصل آباد میں بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنے بچوں کو مین ہولز میں گر کر مرنے نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی مین ہول کا ڈھکن غائب پایا گیا تو واسا کے ایم ڈیز اورلوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسرز ذمہ دار ہوں گے۔فرائض میں کوتاہی برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص مین ہول کے ڈھکن چوری کرتا، بیچتا یا خریدتا پایا گیا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں