سعادت حسن منٹوکی 67ویں برسی پرسوں منائی جائےگی

پیر 17 جنوری 2022 14:54

سعادت حسن منٹوکی 67ویں برسی پرسوں منائی جائےگی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) اردوکے عہدساز افسانہ نگار سعادت حسن منٹوکی 67ویں برسی پرسوں منگل کومنائی جائےگی۔سعادت حسن منٹوکاشمار ان افسانہ نگاروں میں ہوتاہے جنہوں نے افسانے میں حقیقت نگاری کو بلندی تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

وہ 11مئی 1912ء کو ضلع لدھیانہ میں پیداہوئے،قیام پاکستان کے بعد وہ لاہو رآگئے۔سعادت حسن منٹو افسانوں کے 19مجموعوں سمیت 30سے زیادہ کتابوں کے خالق تھے۔جن میں ڈرامے،خاکے اورتراجم شامل ہیں۔ان کے کئی افسانوں کوعالمگیرشہرت حاصل ہوئی۔سعادت حسن منٹو18جنوری 1955 کو  لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments