سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت 24جنوری تک

پیر 17 جنوری 2022 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) اہور ہائیکورٹ سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست پر سماعت 24جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت پر مقتول کے بھائی جلیل احمد ، مقدمے کے ملزمان ،واقعے کے وقت ڈی پی او رہنے والے کیپٹن (ر) علی ضیا ء عدالت میں پیش ہوئے ۔

فاضل جج جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا پراسکیوٹر جنرل پنجاب کیوں نہیں آئے ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہو جائیں گے ۔فاضل عدالت نے سماعت24 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو عدالت میں طلب کر لیا ۔ پنجاب حکومت نے ملزمان کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔انسداد دہشتگری عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں