جب سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میسر نہیں تو عوام نے صحت کارڈ کا اچار ڈالنا ہے‘ عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات کا مفت ٹیسٹوںکی سہولت بند ہونے پر تشویش کا اظہار

پیر 17 جنوری 2022 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹوںکی سہولت بند ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ہسپتال،سروسز ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت بند کردی گئی ہے ،جناح ہسپتال اور میو ہسپتال میں ایم آر آئی،سی ٹی سکین سمیت متعدد مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی ایک عرصے سے بند ہو چکا ہے ،جب سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میسر نہیں تو عوام نے صحت کارڈ کا اچار ڈالنا ہی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا صحت کارڈ غریب مریضوں کیلئے صبر کارڈ بن چکا ہے ،عمران خان کی حکومت اب کارڈ حکومت بن چکی ہے ،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والے اب راشن کارڈ تک آگئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قومی لیڈر ملک میں روزگار کے موقع پیدا کرتے ہیں عمران خان نے پوری زندگی چندہ،زکو ة اور خیرات پر گزاری ہے ،عوام ایسے وزیراعظم سے روزگار کی توقع کیسے رکھ سکتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں