پولیس نے لٹن روڈ پر دوہرے قتل میں ملوث تین شوٹرز کو سندھ سے گرفتار کرلیا

پیر 17 جنوری 2022 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پولیس نے لٹن روڈ پر دوہرے قتل میں ملوث تین شوٹرز کو سندھ سے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ عرصہ قبل رکشہ ڈیلر کی دکان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں مشہود بٹ ، وقار اور طلحہ شامل ہیں ۔ملزمان کو سی آئی اے سول لائنز نے سندھ سے گرفتار کیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں