لاہور ،ن لیگی کرپٹ ٹولہ پاگل ہوچکا ہے، ان کا فوری علاج کروایا جائے ، ڈاکٹر سیمی بخاری

پیر 17 جنوری 2022 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ ن لیگی کرپٹ ٹولہ پاگل ہوچکا ہے، ان کا فوری علاج کروایا جائے ، ن لیگی عقل سے عاری اور اقتدار کی حوس نے انہیں اندھا کررکھا ہے، شریف خاندان کی لوٹ مار کا ن لیگی غلام درباریوں کا ٹولہ دفاع کرنے میں لگا ہوا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ساڑھے تین برسوں کے دوران صرف جھوٹی بھڑکیں لگائی ہیں ، اپوزیشن کا ایجنڈا صرف اپنے مفادات کا تحفظ ہے ، عوام ایسی کرپٹ اپوزیشن کے دوغلے چہرے کو اچھی طرح پہنچان چکے ہیں، اپوزیشن کا ملکی سیاست میں کردار صرف چور مچائے شور والا ہے، انہوں نے کہاکہ احتجاجی سیاست سے عوام کی لاتعلقی کے بعد کرپٹ اپوزیشن مایوس ہوچکی ہے ، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments