لاہور، اس وقت ملک کو بچانے کے لیئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ تبدیلی سرکار کواس کے گھر واپس جانے کا راستہ دکھایا جائے،محمد اشرف بھٹی

پیر 17 جنوری 2022 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بچانے کے لیئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ تبدیلی سرکار کواس کے گھر واپس جانے کا راستہ دکھایا جائے انہوں نے دعوں کی حد تک ہی ملک کی معاشی صورت حال کو ٹھیک کیا ہے اگر ان کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر نہ کیا گیا تو پھر خدانخواستہ بہت جلد خود کشیوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک اطلاع کے مطابق صرف ایک سال میں معاشی صورت حال سے تنگ آ کر شادی شدہ عورتوں نے ایک لاکھ کے قریب اپنے شوہروں سے عدالتوں میں جا کر خلع لیا ہے معاشی صورت حال پر قابو نہ پانے کی وجہ سے گھروں میں لڑائی جھگڑوں کے واقعا ت میں اضافہ ہو ا ہے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ تباہی سرکار ہے تبدیی سرکار نہیں اس تباہی سرکار کو رخصت کرنے میں ہی پاکستان کی بہتری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں