لاہور، مہنگائی نے غریبوں کو خود کشیوں پر مجبور کردیاہے، نرگس فیض ملک

پیر 17 جنوری 2022 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریبوں کو خود کشیوں پر مجبور کردیاہے لوگ مہنگائی کی وجہ سے رو رہے ہیں لیکن بے رحم حکمران مسلسل مہنگائی میں اضافہ کیئے جا رہے ہیںمہنگائی کا خاتمہ اور پٹرول کی قیمت پچاس روپے لیٹر کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ ایک5،سات سو روپے روزانہ کمانے والا مزدور کس طرح سے گزر بسر کرتا ہوگا وہ مکان کا کرایہ کیسے ادا کرتا ہوگا وہ بجلی، پانی اور گیس کا بل کیسے ادا کرے گا ان کے بچے بھوک سے بلق رہے ہیں یوں لگتا ہے کہ جیسے وزیر اعظم نے غربت نہیں بلکہ غریبوں کو ہی ختم کرنے کا پلان بنا لیا ہے اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر مستعفی ہو جائو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں