پولیس نے طالبہ کو گھر اتارنے کی بجائے ویرانے میں لیجا کر فحش حرکات کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

پیر 17 جنوری 2022 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پولیس نے طالبہ کو گھر اتارنے کی بجائے ویرانے میں لے جا کر فحش حرکات کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ وین ڈرائیور عبد الباسط نے طالبہ کو سمن آ باد کے علاقے میں واپسی پر گھر اتارنے کی بجائے ویرانے میں لے گیا ۔

(جاری ہے)

لڑکی کے شور مچانے کی کوشش کی تو قتل کرنے کی دھمکی دے کے فحش حرکات کی کوشش کی ۔ پولیس نے لڑکی کے والد کی شکایت پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ عمران نے پولیس کو بتایا کہ ویگن ڈرائیور عبدالباسط میری بیٹی کو روزانہ کالج چھوڑکر اور لے کر آتا ہے ،گزشتہ روز عبدالباسط لڑکی کو واپسی پر ویران گلی میں لے گیا اورہراساں کرتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں