فوڈ اتھارٹی نے مغلپورہ میں کارروائی کر کے 1000کلو جعلی مکھن برآمد کر کے تلف کر دیا

منگل 18 جنوری 2022 15:14

فوڈ اتھارٹی نے مغلپورہ میں کارروائی کر کے 1000کلو جعلی مکھن برآمد کر کے تلف کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مغلپورہ لاہور میں کارروائی کر کے 1000کلو جعلی مکھن برآمد کر کے تلف کر دیا ،مشتاق ڈیری پروڈکشن میں موجود مکھن کا سیمپل فیل ہونے کی بنا ء پر کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق سابقہ ہدایات کی خلاف ورزیاں،نامکمل لیبلنگ اور غیر معیاری سٹوریج بھی پائی گئیں،پروڈکشن یونٹ کوقوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بنا ء پر اصلاحی نوٹسز اور جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ ڈیری پروڈاکٹس کے نام پر غیر معیاری اجزا ء سے تیار اشیا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مارکیٹ میں مکھن کے نام پر مارجرین بیچنے والوں کو مکمل اور اصل لیبلنگ کا پابند کیا جاچکا ہے،پنجاب پیور فوڈریگولیشنز کے مطابق غلط اور جعلی لیبلنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں