ڈاکٹر سیمی بخاری کا داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 18 جنوری 2022 17:16

ڈاکٹر سیمی بخاری کا داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔  انہوں  نے پناہ گاہ میں رہنے والوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سیمی بخاری کا کہنا تھاکہ پورے ملک میں پناہ گاہوں کا قیام ریاست مدینہ کی عکاسی ہے، غریب عوام کے لئے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا کے قیام کا آغاز ہوچکا ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں ، پناہ گاہوں میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ پنجاب حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی حکومت صوبے بھر میں غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں