ریلوے ٹریک پر دھماکہ میں ملوث دہشتگردوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا ‘ اعظم سواتی

مسافر ٹرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور انسانی جانوں سے کھیلنا ایک بزدلانہ عمل ہے‘وزیر ریلوے

منگل 18 جنوری 2022 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سبی سیکشن پر مشکاف اور پیروکنری کے درمیان چلتی ہوئی ٹرین کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتاہوں،مسافر ٹرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور انسانی جانوں سے کھیلنا ایک بزدلانہ عمل ہے،اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں