ط*آئی جی پنجاب کا داتا دربار لاہور سے 3 ماہ کی بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس

{آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

منگل 18 جنوری 2022 22:30

]لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے داتا دربار لاہور سے 3 ماہ کی بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اغوا کار خاتون کو شناخت کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچی کو باحفاظت بازیاب کروا کے جلد والدین کے حوالے کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور پولیس نے بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے خاتون کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں