آئی جی پنجاب نے تمام سپروائزری افسران کو پولیس فورس کی سالانہ فائرنگ پریکٹس کروانے کا حکم دے دیا

تمام اضلاع فائرنگ پریکٹس کا پلان تیار کرکے متعلقہ ایلیٹ گروپ کے ساتھ کوارڈی نیشن کے ساتھ جلد از جلد عمل در آمد کروائیں: آئی جی پنجاب ؒسی سی پی او لاہور، سی پی اوز اور ضلعی پولیس افسران فائرنگ پریکٹس مکمل کرکے کمپلائنس سرٹیفیکیٹ بھی سی پی او بھجوائیں

منگل 18 جنوری 2022 22:30

nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس فورس کی سالانہ فائرنگ پریکٹس جلد از جلد مکمل کروانے کا احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، سی پی اوز اور تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں ماتحت افسران و اہلکاروں کی سالانہ فائرنگ پریکٹس مکمل کروائیں۔

راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع فائرنگ پریکٹس کا پلان اور انتظامات مکمل کرکے متعلقہ ایلیٹ گروپ کے ساتھ کوارڈی نیشن کے ساتھ اس پر جلد از جلد عمل در آمد کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کو سالانہ فائرنگ پریکٹس کیلئے مطلوبہ مقدار میں جی تھری راؤنڈز، ایس ایم جی راؤنڈز اور 9 ایم ایم راؤنڈز فراہم کردئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات آئی جی پنجاب نے ایک مراسلے میں صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کیں ہیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ فائرنگ پریکٹس کے دوران جاری کردہ ایس او پیز ڈرائی پریکٹس، ویپن ہینڈلنگ، لوڈنگ، ان لوڈنگ، کلیننگ اور فائرنگ پریکٹس پر عمل درآمد کرایا جائے اور طے شدہ کوٹے کے مطابق ہر افسر و اہلکار کو مطلوبہ راؤنڈز دئیے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع اپنا سالانہ فائرنگ پلان جلد از جلد تیار کرکے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں جبکہ فائرنگ پریکٹس مکمل ہونے کے بعد ہر ضلع سرٹیفیکیٹ بھی بھجوائے گا جس میں ہر ضلع کے اہلکاروں اور افسران کی پریکٹس مکمل ہونے کا کلیرنس ہوگی۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سپروائزری افسران ترجیحی بنیاد پر ان احکامات کی پاسداری کریں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں