)فنکار کسی بھی معاشرے کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

پاکستانی فنکاروں کی بدولت وطن عزیز کا نام دنیا کے کونے کونے تک پہنچا، شازیہ منظور بھی انہی فنکاروں میں سے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہی: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور سے گفتگو ڑ*ریسکیو 1122 آپ کا وہ کارنامہ ہے جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا: شازیہ منظور

منگل 18 جنوری 2022 22:30

' لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فنکار کسی بھی معاشرے کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاکستانی فنکاروں کی بدولت وطن عزیز کا نام دنیا کے کونے کونے تک پہنچا، شازیہ منظور بھی انہی فنکاروں میں سے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا میں عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے شوبز انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس کی و جہ سے فنکار برادری متاثر ہوئی ہے، حکومت کو فنکاروں کی فلاح و بہبود اور انڈسٹری کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

شازیہ منظور نے کہا کہ ریسکیو 1122 آپ کا وہ کارنامہ ہے جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر گلوکارہ نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان مکمل ہونے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کی۔

بعد ازاں شازیہ منظور نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کیا۔ دریں اثناء سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین کو ٹیلیفون کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے بلال یاسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں