ی* فواد چوہدری، شیخ رشید شہباز گل سیاستدان بنیں ،کامیڈین نہیں : ڈاکٹر عبدالغفور راشد

وفاقی وزرا کے بیانات مضحکہ خیز ، شریف فیملی کے بغیر (ن) لیگ ، بھٹو خاندان کے بغیر پیپلز پارٹی ادھوری ۳کسی کو پسند آئے یا نہ شریف ،بھٹو خاندان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا،نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث

منگل 18 جنوری 2022 22:30

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے فواد چوہدری، شیخ رشید اور مشیر وزیراعظم شہباز گل کے بیانات کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزر ا سیاستدان بنیں ،کامیڈین نہیں۔عوام مسخرہ پن پر مبنی بیانات کو سنجیدہ نہیں لیتے اور وفاقی وزرا کوغیر سنجیدہ سیاستدان اور کامیڈین کا کردار ادا کرنے والے سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ وفاقی وزرا ہیں جنہوں نے ملکی سلامتی کی منصوبہ سازی کرنا ہوتی ہے مگر کبھی یہ وزرابیٹھ کر سوچیں کہ وہ آئندہ نسلوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی کے بغیر مسلم لیگ ن اور بھٹو فیملی کے بغیر پیپلز پارٹی ادھوری ہے ،کسی کو پسند آئے یا نہ آئے ان خاندانوں کی ملکی سیاست میں قربانیاں ہیں، ہر سیاسی کارکن سمجھتا ہے کہ انہیں سیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

بلکہ شریف خاندان اور بھٹو خاندان کو سیاست سے مائنس کرنے والی قوتوں نے ملک کا کتنا نقصان کیا ہے،سب عوام کے سامنے ہے۔ پچھتر سال گذر چکے ہیں اسٹیبلشمنٹ کو عوامی فیصلے پر انحصار کرنا چاہئیے۔ اب اپنے من پسند سیاستدان پیدا کرنے کی منفی روش کو چھوڑ دیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں