الحمراء میں کل سے 24ویں الحمراء تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگا

بدھ 19 جنوری 2022 15:49

الحمراء میں کل سے 24ویں الحمراء تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں کل بروز ( جمعرات ) سے 24ویں الحمراء تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگا۔فیسٹیول کے پہلے روز ماس فائونڈیشن اپنا ڈرامہ ’’پرمیشر سنگھ ‘‘ پیش کرئے گی۔ڈرامہ کو ماس تھیٹر کے صدر عامر نواز نے ترتیب دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ڈرامہ عالمی شہرہ آفاق شاعر ،ادیب و ڈرامہ نویس احمد ندیم قاسمی کا لکھا ہواہے جو فیسٹیول کے پہلے روز الحمراء ہال نمبر دو کے پلیٹ فارم پر پیش ہونے جا رہا ہے۔

ڈرامہ ’’پرمیشر سنگھ ‘‘ میں آرٹسٹ عامر علی،تنویر خالد،ظہیر تاج،زویاقاضی،ایشا ملک ،عمران مانی،حماد،افضل ذوالفقار مغل،منصور بھٹی،احمد چوہدری اور ریحان احمداپنی اداکاری کے جو ہر دکھائیں گے۔ڈرامہ آج مورخہ 20جنوری 2022شام:30 6بجے الحمراء ہال نمبر دو میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments