پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق 828زخمی ہوئے

بدھ 19 جنوری 2022 16:53

پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق 828زخمی ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں810روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 14افرادجاں بحق جبکہ828افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔380معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد( 65فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 362ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور45مسافر396اور84پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ212ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت208متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان71حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد68حادثات میں75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کی842متاثرین میں704مرد اور138خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں170افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور440افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ232زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں648موٹر سائیکلز،108آٹو رکشے،101موٹر کاریں،22وین11مسافربسیں،24ٹرک اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments