ٓدینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں،وزیر اوقاف پنجاب

ان کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پیر سیّد سعید الحسن شاہ

جمعرات 20 جنوری 2022 00:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ،سیکرٹری اوقاف پنجاب جواد اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، ان کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ صوفیاء کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے ۔اسلام امن ، رواداری ،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے ،ان افکار اور تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے۔مدارس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے محکمہ اوقاف نے جامعہ ہجویریہ میں انگریزی اور ریاضی وغیرہ عصری مضامین کی تدریس کے ساتھ کمپیوٹر اورلینگوئیج لیب جیسے پراجیکٹ کی عملی سطح پر تکمیل کے بعد جدید لائبریری کے قیام کی طرف گامزن ہے ، جس سے جامعہ ہجویریہ پہلے "ماڈل دینی مدرسہ "کے طور پر نمایاں اور معتبر ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ داتاؒ دربار میں قائم "ماڈل دینی مدرسہ" میں طلبہ سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر جامعہ کے طلبہ کے درمیان تحائف بھی تقسیم کیئے گئے اور جامعتہ الازہرمصر کے ساتھ جاری الحاق اور دیگر تعلیمی اور تدریسی امور کا جائزہ بھی پیش ہوا۔ اس موقع پرڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن رانا تجمل عباس رانا، خطیب داتاؒ دربار مفتی محمد رمضان سیالوی ،ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربار خالد محمود سندھو، منیجر داتاؒ دربار شیخ محمد جمیل ، پرنسپل جامعہ ہجویریہ صاحبزادہ بدر الزمان قادری سمیت دیگر اساتذہ اور فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں