افسران نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا ‘ سانحہ مری کی رپورٹ میں انکشاف

تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے،افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے

جمعرات 20 جنوری 2022 00:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سانحہ مری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا جبکہ کئی افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے۔ سی پی او، سی ٹی او بھی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے جبکہ محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا اور ہائی وے محکمہ بھی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں