’اسٹیپینڈئیم ہنگریکم اسکالرشپ پروگرام ‘‘کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 20 جنوری 2022 00:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ’’اسٹیپینڈئیم ہنگریکم اسکالرشپ پروگرام ‘‘کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ،غیرملکی اسکالرشپ کے لئے طلبا ئ20 جنوری کی دوپہر بارہ بجے سے پہلے تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے طلبا ء جو کہ انٹرنیشنل پورٹل پر آن لائن جمع کراچکے ہیں تاہم وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ای پورٹل پر مقررہ تاریخ پر درخواست جمع نہیں کراسکے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پرایچ ای سی کی ای پورٹل پردرخواستیں جمع کرائیں۔

ایسے درخواست دہندگان جو پورٹل پر درخواستیں جمع نہیں کرا سکے انہیں ایچ ای سی کی ای پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کے باوجود نامزدگی کے لئے انکے ناموں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں