محکمہ صحت کاصوبہ بھرمیں لاک ڈائون کی شرائط میں تبدیلی کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری

10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

جمعرات 20 جنوری 2022 00:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے صوبہ بھرمیں لاک ڈائون کی شرائط میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کورونا وائرس مثبت شرح کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق نوٹیفکیشن پنجاب بھر میں 31جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔ عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی، کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گیMہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں آئوٹ ڈور اجتماعات ،شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹد 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔ آئوٹ ڈور ڈائننگ کیلئے صرف مکمل ویکسینیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی، پنجاب بھرمیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی، تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے،12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں