ملک لو ٹنے والے آ ج مظلوم بننے کی ایکٹنگ کررہے ہیں‘نوید شر یف

عوام اپوزیشن بہروپیو کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں ‘رہنما تحریک انصاف

جمعرات 20 جنوری 2022 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہا ہے کہ ملک لو ٹنے والے آ ج مظلوم بننے کی ایکٹنگ کررہے ہیں،مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، بھان متی کا ٹولہ اور اپوزیشن مہنگائی کو ایشو بنا کرمگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے،عوام اپوزیشن بہروپیو کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں اس لئے ان کے جھوٹے نعروں کے جھانسے میں نہیں آئیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں عوام دشمنی میں ثانی نہیں رکھتیں ،اپنے اقتدار کے ادوار میں(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوامی خدمت کی اور نہ ہی یہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک و قوم کی خدمت کرتادیکھ سکتی ہیں ۔اپوزیشن حکومت کوگرانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں