عمران خان کے چہرے سے جمہوریت کا نقاب اترچکا‘را ئوعابد علی واجد

جمعرات 20 جنوری 2022 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ عمران خان کے چہرے سے جمہوریت کا نقاب اترچکا،مافیاز شہریوں کوشاہراہوں پرگھسیٹ رہے ہیں،بیروز گاری اور مہنگائی کے طوفان سے ہرکوئی پریشان ہے،ایوان اقتدار میں محصورکپتان کوانتخابی وعدے یاد نہیں رہے، انہیں بیدارکرنے کیلئے جھنجوڑنا بے سود ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ جس نے نظام بدلنا تھا وہ خود بدل چکا ہے، اتحادی حکومت بری طرح ایکسپوز ہوگئی،کپتان عمران خان کوپاکستان کی نیم مردہ معیشت پرخودکش حملے کی اجازت نہیں دیں گے وہ معاشی اصلاحات کرنے میں ناکام رہے۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کبھی تنہائی میں بیٹھ کراپنے اندازبیان اوراندازسیاست پرغورکریں۔ نفرت اورتعصب سے بھرپور سیاست کی حمایت شدت پسندی کے مترادف ہے،کپتان نے اقتدار کیلئے غلط راستہ منتخب کیااور پچھلے تین برسوں سے مسلسل غلطیاں دہرارہے ہیں، شرفاء کی عزت اچھالنا اور قومی وحدت اور سا لمیت پرضرب لگانا انتہائی منفی سیاست ہے۔جس کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں