نااہل حکمران ملک کیلئے کینسر اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں‘ سلیم ر ضا

دنیا میں پاکستان آ ج مکمل طور پر تنہا ئی کا شکارہو چکا ہے‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

جمعرات 20 جنوری 2022 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ملک کیلئے کینسر اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،مہنگا ئی ، بے روز گاری، ڈاکے، فا قے اور لاقانو نیت پی ٹی آئی حکومت کے عوام کیلئے خا ص تحفے ہیں،دنیا میں پاکستان آ ج مکمل طور پر تنہا ئی کا شکارہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیر وں مشیرو ں کی مو جیں لگی ہو ئی ہیں سب وزیر مشیر عمران خان کوخو ش کرنے کیلئے جھو ٹ پہ جھو ٹ بو ل رہے ہیں عملی طور پر تین سا لو ں میںعوام کو خو شحا لی کی بجا ئے بد حالی کے تحفے دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غریبوں کاخون نچوڑنے والا نااہل ٹو لہ حساب دینے کی تیاری کرے،نااہل اور نالائق حکمران ٹولے سے نجات آئینی طریقے سے حاصل کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں