محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرآفس میں زیرالتوا ء اسلحہ لائسنسوں کے معاملے کانوٹس لے لیا

اسلحہ لائسنس کی تجدید کی جلد تصدیق کرنے کا مراسلہ جاری ،60ہزار اسلحہ لائسنس تجدید کیلئے زیر التواء ہیں‘ ذرائع

جمعرات 20 جنوری 2022 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کی جلد تصدیق کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا، ڈی سی آفس میں اس وقت 60ہزار اسلحہ لائسنس تجدید کے لئے زیر التواء ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرآفس میں زیرالتوا ء اسلحہ لائسنسوں کے معاملے پر محکمہ داخلہ نے نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ نے ڈی سی لاہور کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈی سی آفس میں اس وقت 60ہزار اسلحہ لائسنس تجدید کیلئے زیرالتوا ء ہیں۔ڈی سی آفس میں اکثر اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ ہی سرے سے موجود ہی نہیں، محکمہ داخلہ نے مراسلے میں ڈی سی لاہور کو ہدایت کی ہے کہ جعلی اسلحہ لائسنس ختم کر دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں