زیادہ ان پٹ کاسٹ بزنس سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ ہے‘ ملک محمد ندیم

جمعرات 20 جنوری 2022 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور صدر آٹو ایئر کنڈیشنرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد ندیم نے کہا ہے کہ زیادہ ان پٹ کاسٹ کی وجہ سے بزنس سیکٹر ترقی نہیں کرسکتا۔ بجلی، گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافوں نے تاجروں کے مسائل بڑھائے ہیں اس لیے حکومت ان کی قیمتیں کم کرے اور اپنے خسارہ جات پورے کرنے کے لیے غیر پیداواری اخراجات کم کرے۔

(جاری ہے)

ملک محمد ندیم نے کہا کہ زیادہ ان پٹ کاسٹ سمیت دیگر مسائل نے کاروبار کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈ ی ہیں۔ جب تک ان کو کاروباری ماحول اچھا نہیں ملے گا تب تک معیشت بھی مستحکم نہیں ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافوں نے غیر یقینی کی صورتحال پیدا کی ہے اور تاجر مستقبل کی کاروباری منصوبہ بندیاں کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر بزنس سیکٹر کی ان پٹ کاسٹ کم کرنے کے لیے بجلی پٹرول گیس جیسی ضروری اشیا کی قیمتیں کم کرنی چاہئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں