انار کلی دھماکہ حکمرانوں کی نااہلی ، اقتدار چھوڑ دیں ‘ حاجی امداد

دہشتگردوں ، ذمہ داران اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

جمعرات 20 جنوری 2022 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی امداد حسین نے انار کلی دھماکے کی مذمت اورسانحہ کو حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاق اور پنجاب میں لوگوں کی سکیورٹی کا خدا حافظ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل ، سلیکٹیڈ عمرانی حکومت کو سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا ، آئے روز کوئی نہ کوئی سانحہ معمول بن چکا ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ نااہل اقتدار چھوڑ دیں اور اپنے گھروں کو چلے جائیں ۔ انہوں نے کہا دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ، سانحہ انار کلی کے دہشتگردوں ، ذمہ داران اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں