افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

جمعرات 20 جنوری 2022 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پنجاب حکومت نے 6افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظرعبیدا للہ کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پرایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس )پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فانڈیشن ،تقرری کے منتظر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)عمران قریشی کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک کو تبدیل کر کے او ایس ڈی ،جنرل اسسٹنٹ ریونیو مظفر گڑھ ،محمد شعیب بوسن کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ،تقرری کے منتظر عمر سعید ملک کو سی پی او راولپنڈی تعینا ت کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں