خاتون ڈاکٹر سمیت 3 بچوں کے قتل کا مقدمہ درج

جمعرات 20 جنوری 2022 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر سمیت 3بچوں کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا تاہم تاحال لاشوں کا پوسٹمارٹم نہیںہو سکا۔کاہنہ میں 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتولہ ڈاکٹر کے بیٹے علی زین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 8 سالہ فاطمہ ڈاکٹر ناہید کی لے پالک بچی تھی، مقتولین کی اہل خانہ کوہمسائے نے اطلاع دی، ہمسایہ موٹر پمپ چلانے آیا تو دروازہ کھلا پایا۔

دوسری جانب جناح ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر سمیت 3بچوں کی لاشوں کا تاحال پوسٹمارٹم نہیںہو سکا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی پولیس یامدعی کی ابھی درخواست موصول نہیں ہوئی، پولیس کی جانب سے قانونی کاغذات ملتے ہی پوسٹمارٹم شروع کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں